30 اکتوبر 2014 - 16:31
صہیوني ریاست کی حزب اللہ کے مقابلے ميں ناتواني کا اعتراف

صہیوني ریاست کے وزير اعظم نے حزب اللہ کے مقابلے ميں اپني ناتواني کا اعتراف کيا ہے ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صہیوني ریاست کے وزير اعظم بن يامين نتين ياہو نے صيہوني پارليمنٹ کے اجلاس سے خطاب ميں اعتراف کيا ہے کہ حزب اللہ کي طاقت و توانائي ميں اس سے بہت زيادہ اضافہ ہوگيا ہے جس کا مظاہرہ اس نے دو ہزار چھے ميں تينتس روزہ جنگ کے دوران کيا تھا ۔

اسي کے ساتھ جنوبي لبنان کي سرحدوں پر تعينات صيہوني فوج کے شمالي ڈيويژن کے کمانڈر جنرل يائير گولان نے بھي کہا ہے کہ اسرائيل کا آئرن ڈوم ميزائل ڈيفنس سسٹم حزب اللہ کے مقابلے پر قادر نہيں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کي ميزائلي طاقت و توانائي اتني بڑھ چکي ہے کہ اگر اس نے اپنے جديدتر ين ميزائل استعمال کئے تو انہيں آئرن ڈوم روک نہيں سکے گا ۔
حزب اللہ نے بارہا خبردار کيا ہے کہ اگر صيہوني حکومت نے جنوبي لبنان پر حملہ کيا تو حزب اللہ کا جواب صيہوني حکومت کے لئے تباہ کن ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔

/169ژ